counter easy hit

دنیا اسلاموفوبیا سے اجتناب اور باہمی احترام کی روش اپنائے، کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پربھارت کی مذمت، اقوام متحدہ اجلاس

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی سطح پر مذاہب کا باہمی احترام اورباہمی اختلافات سے گریز کیا جائے۔ یہ بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے گروپ آف فرینڈزکے اعلیٰ سطح کے آن لائن اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بین المذاہب اور بین ا لثقافتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق پاکستان کے عزم کااعادہ کیا اوردنیابھرمیں مقیم سکھ برادری کے لئے دنیاکاسب سے بڑاگوردوارہ اور کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کواجاگرکیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دنیابھرمیں اسلا م مخالف پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے تکلیف دہ رجحان کوبے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ باہمی اختلافات سے گریز اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کااحترام کیاجائے۔ انہوں نے کوروناوائرس کی وباء کی آڑ میں ہمسایہ ملک بھارت سمیت دیگرملکوں میں نسلی منافرت، اسلام مخالف پروپیگنڈے اوراقلیتوں سے نارواسلوک اورتشددپر تشویش کااظہارکیا اور کہا کہ دنیابھرمیں مذہبی تصادم کی خطرناک صدائیں بدستورگونج رہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے اس مطالبے کااعادہ کیاکہ نفرت ،تشدد اوراشتعال انگیزی کو عالمی سطح پرخلاف قانون قراردیاجائے اوراسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے عالمی دن منانے کا اعلان کیاجائے۔

“Let’s work together in building a peaceful world where different civilizations and cultures coexist in harmony and on the basis of mutual respect, shah mehmood qureishi

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website