لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی کا ایکا،بارش کے باعث نکاسی آب کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء ومتوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغرکائرہ ،پی ٹی آئی کے سیدضیاء علی شاہ ترمذی کونسلرکی قیادت میں دونوں پارٹیوں کے کونسلروں اور حامیوں کا بارش کے پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،سیاسی قائدین قافلے کی شکل میں پہلے ٹی ایم اے دفترلالہ موسیٰ پہنچے جہاں چیف آفیسرٹی ایم اے کے موجودنہ ہونے پرچوہدری ندیم اصغرکائرہ نے ان سے ٹیلیفون پراحتجاج ریکارڈکرایااور واضح کیاکہ ٹی ایم اے حکام نومنتخب کونسلروں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ،جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ،لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے ہم جماعتوں سے بالاترمتحدہیں ،اور ٹی ایم اے کو لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کیلئے کام کرناہوگا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ ڈوب رہاہے لیکن انتظامیہ کو کوئی سروکارنہیں ،اگراقتدارمنتخب عوامی نمائندوں کو سونپ دیاجاتاتو آج شہریوں کویہ دن نہ دیکھتاپڑتا،کس قدرافسوس کی بات ہے کہ بارش کو رکے ہوئے کئی گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن ٹی ایم اے کے کام چورعملہ نے نکاسی آب کامسئلہ حل نہیں کیا،لوگ نمازکیلئے مساجدمیں جانے سے قاصرہوچکے ہیں ،خواتین،بچوں،طلباء طالبات کا گھروں سے نکلنادشوارہوچکاہے،لیکن ٹی ایم اے انتظامیہ کو کوئی ہوش نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم لالہ موسیٰ کے شہری ہیں اور لالہ موسیٰ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھاتے رہینگے،اس موقعہ پرانہوں نے ٹینکی محلہ،سردارپورہ چوک،محلہ نظام پورہ ،محلہ لال مسجد،قصبہ محلہ سمیت شہرکے بارش سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیااور خودپانی میں جاکراہل علاقہ سے مسائل دریافت کرتے رہے ،ان کے ہمراہ نومنتخب کونسلران شیخ خالدمحمود،چوہدری بابرنوازجاگل،چوہدری خالددھامہ،اظہرمحمودکھوکھر،چوہدری نعمان اسلم کائرہ،محمداسلم سیالوی،ملک سراج اشرفی،حاجی مدثرعارف سیداگول،چوہدری مدثرسیداگول،محمدارشدبٹ سابق کونسلرجوگی محلہ،سابق کونسلرلیاقت علی عرف شبیربٹ ،چیئرمین جئیوگروپ لالہ موسیٰ مہرمحمدرشید اور حامیوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔