counter easy hit

35کارکن ماورائے عدالت قتل ہوئے، درجنوں لاپتہ ہیں، متحدہ

MQM

MQM

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رشوت نہ ملنے پر کارکنان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اب تک 35کارکنان کو ماورائے عدالت شہید کیا جا چکا ہے جبکہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔

سید فراز عالم کو رشوت نہ دینے پر پولیس حراست میں قتل کیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ غلام قادر تھیبو کا ایم کیو ایم سے متعلق بیان حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

رشوت نہ ملنے پر کارکنان کو سید فراز عالم شہید کی طرح بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا ہے اور لاشیں شہر کے ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں۔