لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ آگ میں جل رہاہے اور صوبے کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا گیا ہے، آصف زرداری اور قائم علی شاہ کو سندھ کے باسیوں سے ذرا برابر بھی محبت نہیں ہے۔ ایم کیوایم کارکنان کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے لیکن آصف زرداری اور قائم علی شاہ کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں آصف زرداری کو 2 نمبروں پر فون کیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بھی متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ انتہائی ضعیف ہو چکے ہیں اور انھیں الفاظ صحیح سمجھ نہیں آتے۔