اٹلی (زاہد مصطفی اعوان سے) اٹلی ہر سال جنوری کے مہینے میں دوسرے ملکوں سے زراعت اور سیاحت کے لیے عارضی کارکنوں کو اٹلی میں لانے اور انکو کام کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں ایک آرڈیننس جاری کرتا ہے اسکو Decreto Flussi کا نام دیا جاتا ہے اور پاکستانی لوگ اسکو موسمی امیگریشن کے نام سے پکارتے ہیں۔
پچھلے کچھ سالوں سے یہ نظام کچھ اسطرح سے ٹھیک کام نہیں کر رہا جسطرح اس سے کچھ برسوں پہلے کام کرتا تھا، اسی لیے اب اس میں بہت سے لوگوں نے دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے. پہلے اس امیگریشن کر کوٹے ایک گھنٹہ میں ختم ہو جاتے تھے مگر اب پورے سال کے بعد بھی کوٹے خالی ہوتے ہیں اور اسکے علاوہ حکومت بھی بہت ڈھیلے طریقہ سے کام کرتی ہے، جس کی مثال پچھلے سال کی ہے جس میں صرف دو ہزار لوگ ہی پپرز لینے میں کامیاب ہوئے. باقی کا نمبر ہی نہیں آ سکا۔
اس سال بھی پچھلے سالوں کی طرح میں واضح کر دوں کہ صرف کام دینے والا مالک ہی کارکن کے لیے اپلائی کر سکتا ہے. کوئی پاکستانی خود اپلائی نہیں کر سکتا. پچھلی دفعہ بہت سے پاکستانیوں کے پاکستان سے میسج آے تھے جو کہ پاکستان سے اپلائی کرنا چاہتے تھے. میں معزرت کے ساتھ بتا دوں کہ کوئی بھی خود اپلائی نہیں کر سکتا. flussi 2016. کے مطابق 000 13 کارکنوں کو اٹلی میں موسمی کاموں کے لیے داخلہ کی اجازت دی جانے گی. یہ موسمی یا عارضی کارکن صرف مندرجہ ذیل ملکوں سے بلواے جا سکتے ہیں۔
البانیا، الجیریا، بوسنیا، جنوبی کوریا، آئیوری کوسٹ، مصر، ایتھوپیا، مقدونیہ، فلپائن، گیمبیا، گھانا، جاپان، بھارت، کوسوو، مراکش، ماریشس، مالدووا، مونٹی نیگرو، نائیجر، نائیجیریا کے سابق یوگوسلاو جمہوریہ ، پاکستان، سینیگال، سربیا، سری لنکا، سوڈان، یوکرائن، ان 000 13 کارکنوں کے علاوہ 1500 اور بھی کارکن بلوانے جا سکتے ہیں مگر صرف وہ جو کہ کم از کم دو سال لگاتار پہلے بھی اٹلی میں کام کے لیے آ اور جا چکے ہوں.اور ان لوگوں کے لیے ما لک دو سال کے پپیروں کے لیے اپلائی کر سکتا ہے. اب جو لوگ موسمی کوٹہ کے تحت اٹلی میں موجود ہیں اور انکے پاس عارضی پرمسو دی سوجورنو بھی ہے وہ بھی مستقل جاب والی سوجورنو کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ان کے لیے 4.600 کا کوٹہ مخصوص ہے.
سٹوڈنٹس کا کوٹہ: جو سٹوڈنٹس اٹلی میں پڑھ رہے ہیں یا کوئی پروفیشنل کورس کر رہے ہیں یا کوئی بعد از تعلیم ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں وہ بھی اس قانون کے تحت اپنے سٹوڈنٹس کے پپرز کو جاب والی پرمسو دی سوجورنو میں تبدیل کروا سکتے ہیں ان کے لیے 6.500 سٹوڈنٹس کا کوٹہ مخصوص ہے.اگرسٹوڈنٹس سیلف ایمپلائمنٹ کے طریقہ کو اپنانا چاہتے ہیں اور lavoro autonomo والی سوجورنو لینا چاہتے ہیں تو اسکے لیے بھی 1.500 کا کوٹہ موجود ہے۔
دوسرے یورپی ملکوں کی کارتا دی سوجورنو والے بھی اٹلی میں جاب کے پپرز میں تبدیل کروا سکتے ہیں ان کے لیے 1.300 کا کوٹہ مخصوص ہے.اگر وہ اٹلی میں اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو اسکے
لیے 350 کا کوٹہ ہے۔
دس فروری کو آن لائن وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے، اور آپ کسی بھی وقت فارم پر کر کے سترہ فروری کو آن لائن بھیج سکیں گے .صرف کام کا کنٹریکٹ دینے والے مالک ہی فارم فل کریں گے۔