عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن سے جھوٹی جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے
اسلام آباد (یس اردو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2018 بہت دور ہے اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ۔
بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹی جمہوریت دنیا کے سامنے برہنہ ہو رہی ہے ، جیلوں میں ڈالو، جیلوں سے نکل کر پھر سڑکوں پر آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے ۔
عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 2018 بہت دور ہے اس سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مشرف کی آمریت اس سے بہتر جمہوریت تھی ، اب جمہوریت برہنہ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کے ادارے تباہ کر دئیے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے 30 سال سے قوم کو بے وقوف بنا رکھا ہے، یہ دونوں بھائی منافق ہیں اور انہیں صرف اپنا پیسہ بنانے کی فکر ہے، آصف زرداری منافق نہیں تھا ۔
عمران خان کے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس وقت بدنظمی ہوئی جب ان سے ملنے کی کوشش کرنے والے کارکن پر گارڈ نے تشدد کیا ۔