عالمی بنک کی پاکستان کو کشن گنگا اور رتلے ڈیموں کے معاملات حل کرنے کیلئے انتہائی کوششوں کی یقین دہانی
اسلام آباد: (اصغرعلی مبارک) عالمی بینک نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کشن گنگا اور رتلے ڈیموں کے مسئلے کو سندھ طاس معاہدے کے تحت حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گا۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ تنازعات کے حل کے بغیر بھارت کا کشن گنگا ڈیم کا افتتاح معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔