counter easy hit

سلامتی وکونسل کشمیر جیسے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کا سیاسی حل تلاش نہیں کرسکی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کاخصوصی کمیٹی کے سیشن سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اقوام متحدہ کےامن مشن کے تمام ارکان کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی جلد اور مساوی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز جنرل مباحثہ اور امن مشن کی خصوصی کمیٹی کے رواں سال کے افتتاحی سیشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن کامیابی کی داستان ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں اپنے دو لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کی صورت میں اپنی شراکت داری پر فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے تمام مراحل اور خاص طور پر سویلین آبادیوں کے تحفظ کے لیے خواتین امن فوج کا کردار ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ تنازعات والے ممالک اور خطوں میں امن کی بحالی میں سہولت فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن کے کرداراور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مقصد کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی برادری مختلف خطوں خصوصاً افریقہ کے علاقوں میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔خطرات کی بدلتی ہوئی نوعیت کے ساتھ اقوام متحدہ کےامن مشنزکی کارکردگی کوبہتر بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ تنازعات کا شکار خطوں اور ممالک میں قیام امن کے لیے سیاسی حل کو فروغ دینے کے اپنے میکانزم کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی وکونسل سمیت بین الاقوامی برادری کشمیر جیسے طویل عرصہ سے حل طلب تنازعات کا سیاسی حل تلاش نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران انٹر سٹیٹ اور انٹرا سٹیٹ رکاوٹوں سے ان تنازعات اور کشیدگی میں اضافہ ہوا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا باعث اور بین الاقوام امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website