ہالینڈ (واٹسن گل) پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اقلیتوں کے مزہبی تہواروں ، جیسے ایسٹر ، کرسمس ، ہولی اور دیوالی کے موقع پر عام تعطیل کی قرار داد منظور کی ہے۔ یہ ایک خوش آیند قدم پے جس پر پاکستان کی تمام اقلیتوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک سے پاکستانی مسیحیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کمیونٹی راہنماؤں نے جن میں بوبی بوب، جمشید ملک، پاسٹر ندیم دین، کلیم سلیم، پرویز ولئیم، سسِل جیمس، گریفن جیمس، یونس ولئیم، زوالفقار اعجاز میتھیو، منگت مسیح، عابد شکیل اور واٹسن سلیم گل نے کہا کہ اس طرح کے مثبت اقدامات سے اقلیتوں میں امتیازی سلوک کے خدشات کا خاتمہ ہو گا ۔ اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہو گا۔