تہران …..ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں13 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ۔ خام تیل کی قیمتوں کے سنبھلنے کے آثار نظر نہیں آرہے ۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کارباری سرگرمیوں کے دوران27 ڈالر67 سینٹ فی بیرل تک نیچے گر گئی ، جو13 سال کی کم ترین سطح ہے۔تاہم بعد میں کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے بعد خام تیل کے مستقبل کے سودے28 ڈالر56 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے ۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے گزشتہ روز ایران پر عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ نئی گراوٹ دیکھنے میں آئی کیونکہ اب ایران بھی عالمی مارکیٹ میں تیل فروخت کرسکے گا