counter easy hit

ورلڈ کپ 2019 : جسینڈا آرڈرن نے اپنی ٹیم کے لیے برا پیغام جاری کر دیا

World Cup 2019: Jandanda Orders released a bad message for their team
ویلنگٹن (نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن رواں ورلڈکپ کے فائنل میں ہونے والی شکست زیادہ تکلیف دہ ہے ، مگر کیوں؟ کیونکہ پہلے میچ برابر ہوا اور پھر سپر اوور میں مقابلہ، یہاں بھی میچ برابر ہوا مگر زیادہ باﺅنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے تسلیم کیا کہ وہ فائنل میچ کے نتیجے سے صدمے میں ہیں اور کیوی مداحوں کا بھی یہی حال ہے، لہٰذا تصور کریں کہ کھلاڑیوں کا کیا حال ہو گا وہ تو اندر سے ٹوٹ چکے ہوں گے کہ اتنے قریب پہنچ کر وہ دوسری مرتبہ ٹرافی سے محروم رہ گئے۔لیکن اس کیساتھ ہی جسینڈرا آرڈرن کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائی اور وہ ملک و قوم کے ہیرو ہیں اس لئے وطن واپسی پر ان کا شاندار اور ناقابل فراموش استقبال ہونا چاہئے اور اس حوالے سے انہوں نے آکلینڈ کے میئر سے بات چیت بھی کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر کیوی مداحوں کی طرح میں اب بھی میچ کے نتیجے سے صدمے میں ہوں۔ یہ ایک شاندار میچ تھا اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کبھی ایسا میچ دیکھا ہو، اس میچ کو تاریخ میں صرف اور صرف شاندار کھیل کی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا اور نتیجے کے برعکس میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلی اور فائنل میں بھی ایسا ہی تھا۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تھی۔ میچ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا جب میچ ٹائی ہوگیا اور دوںوں ٹیموں کو کھیلنے کے لیے سُپر اوور دیا گیا، میچ نیوزی لینڈ ممکن ہے جیت جاتی لیکن باؤنڈریز پر فیصل دیتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website