کینبرا (یس ڈیسک) ورلڈ کپ میں 24 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے اپ سیٹ ماسٹر آئرلینڈ کو فتح کے لیے 412 رنز کا ہدف دے دیا جس کے جواب میں آئرش ٹیم کی 65 سکور پر 5 وکٹیں گر گئی ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں جاری پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پروٹیز کو پہلا نقصان بارہ رنز پر ہوا ۔ ڈی کوک صرف ایک رن پر جان مونے کا شکار ہوئے ۔ مسلسل آؤٹ آف فارم ڈی کوک ورلڈ کپ میں اب تک چار میچوں میں صرف 27 رنز ہی بنا پائے ہیں۔
ان کے جانے کے بعد ہاشم آملہ اور پلیسز نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے شاندار سنچریاں سکور کیں.ہاشم عاملہ نے 128 گیندوں پر 16 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے اور مک برائن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے.ڈوپلیسی نے 109 گیندوں 109 رنز کی اننگ کھیلی.اے بی ڈویلیز 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.ملر نے 23 گیندوں پر 46 جبکہ روسو نے 30 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھیلی.جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو میچ میں فتح کے لیے 412 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آئرش ٹیم نے گیارہ رنز اضافی دیئے.میک برائن نے دو جبکہ مونے اور اوبرائن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلی کی راہ دکھائی .جواب میں آئرش ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنالیے ہیں.جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے دو جبکہ ایبٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔