سڈنی (یس ڈیسک) ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی افریقہ نے آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور جے پی ڈومینی کے علاوہ فیلنڈر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کی جگہ ریلی روسو اور کائل ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، آج کے میچ کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس میچ میں جو ٹیم بعد میں بلے بازی کرے گی اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔