بہترین اجزا سے تیار کردہ برگر مخملی کشن پر رکھ کر گاہک کو سرو کیا جاتا ہے اور اسے کھانے کے لئے کم از کم 2دن پہلے آرڈر کرنا پڑ تا ہے۔
لاہور(یس نیوز) یوں تو دنیا بھر میں برگر کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئے اور انوکھے برگر مناسب قیمت میں بنائے جاتے ہیں لیکن روس میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں سونے کے ورق سے سجا مہنگا ترین برگر فروخت کیا جاتا ہے۔
بہترین اجزا سے تیار کردہ اس برگر کی قیمت 80ڈالر ہے ، جسے مخملی کشن پر رکھ کر گاہک کو سرو کیا جاتا ہے اور اسے کھانے کے لئے کم از کم 2دن پہلے آرڈر کرنا پڑ تا ہے۔
روس کے ایک ریسٹورنٹ میں ملنے والے اس مہنگے برگر کو ماربل گوشت ’’جسے سیب کے سر کہ میں پورے دن کے لئے میرینیٹ کیا جاتا ہے ‘‘، لال کیکڑے ، 30گرام کیویار، راکٹ سلاد، تل کے بیجوں سے بنا بن اور سونے کے ورق سے سجایا جاتا ہے ۔