برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) دنیا و آخرت کی کامیابی اور عزت و عظمت کا معیار آداب مصطفیۖ میں پنہاں ہے ،رسول اللہ ۖ پیدائشی نبوت و رسالت کا تاج لیکر آئے 40 برس کی عمر میں اعلان نبوت مشیت الہیٰ تھی ۔ پیدا ہو ئے تو امتی امتی کی صدا بلند کی شب معراج پر تشریف لے گئے تو امت کو یا د کیا قربانی دی تو امت کو یاد کیا ایسے نبی کی یاد منانا ہمارا اولین فریضہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی و روحانی شخصیت الشیخ علامہ محمد عبد البا ری چشتی نے ضیاء الا مہ سنٹر بو زلے گرین میں میلا د النبی ۖ کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان محفل پاک سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔محفل پاک کی میزبانی کے فرائض انچا رج ضیاء الامہ سنٹر بو زلے گرین امام شاہد تمیز نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر خطیب پاکستان صاحبزادہ محمد طیب ہزاروی ، علامہ حافظ گل محمد ، صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیضپوری ، ڈاکٹر علامہ اطہر الا زہری ، صاحبزادہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، مولانا محمد تمیز چشتی ، علامہ طا ہر محمود کیانی ، مولانا محمد عاصم ، غلام مصطفی قادری ، محمد شعیب ، حاجی محمد اعظم چشتی ، محمد قاسم صدیق چشتی ، علامہ محمد احمد ، قاری محمد ریاست ، محمد اشفاق ، قمر خلیل، دانیا ل مظہر ابدالی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
الشیخ علامہ محمد عبد البا ری چشتی نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کے امت مسلمہ پر احسانات کا حق کبھی بھی ادا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ کے حبیب ۖ نے جس طرح اپنے ہر خوشی و غمی کے لمحات میں ہمیشہ اپنی امت کو یاد رکھا ہے اور اس کی فلاح چاہی ہے اسی طرح ہمیں بھی چا ہیے کہ ہما ری زندگی کا کوئی بھی لمحہ ذکر مصطفیۖ سے خالی نہ رہے ۔ انہو ںنے کہاکہ محبت رسول ۖ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سیرت مصطفیۖ کی پیروی کو یقینی بنائیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دنیا میں عشق مصطفی ۖ کے حقیقی نفاذ سے ہی امن و سکون اور عدل و انصاف قائم ہو سکتا ہے۔
صاحبزادہ محمد طیب ہزاروی نے کہاکہ آپ ۖ کی آمد سے دنیا میں جہا لت اور لاعلمی کا خاتمہ ہوا اور قیصر و کسریٰ کے آتش کدے بجھ گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ آپ ۖ کے اسوہ حسنہ اور کردار کو اپنی عملی زندگیوں میں اپنا نے کی موجودہ نامساعد حالا ت میں اشد ضرورت ہے ۔ علا مہ ڈاکٹر محمد اطہر الا زہری نے کہاکہ رسول اللہ ۖ کی آمد درحقیقت علم و نور کی روشنی کا نزول ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں میں علم کو اہمیت دیں اور اپنے بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے متعارف کروایا جا ئے۔
انہو ںنے کہاکہ آج دہشتگردی و انتہا پسندی کی بڑی وجہ لا علمی اور جہا لت ہے جس معاشرے میں علم عام ہو جا ئے وہا ں جہا لت اور بد امنی کا خا تمہ ہوجا تا ہے ۔ صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن فیض پوری نے کہاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے حصول کے لیے ہمیں عشق مصطفی ۖ کا جھنڈا سربلند کرنا ہو گا ۔ علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی نے کہاکہ میلا د مصطفی ۖ کو شب قدر لیلتہ القدر اور تمام راتوں سے فضیلت حاصل ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلمانوں کو اسلام قرآن اور فضیلت و عظمت اس ایک رات کے صدقے نصیب ہوئی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ میلا د مصطفیۖ سال میں ایک بار نہیں بلکہ پورا سال ہی منا تے رہنا چاہیے ۔ اس موقع پر علامہ گل محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اختتام پر شرکاء محفل میں محمدی لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔