اقوام متحدہ کی عالمی ثقافتی میراث کی فہرست ميں شامل ہر چوتھے قدرتی مقام کو بھی موسمياتی تبدیلیوں کے سبب شدید خطرہ لاحق ہے۔
يہ انکشاف تحفظ فطرت کی عالمی تنظیم آئی یو سی این کی جانب سے جرمن شہر بون ميں جاری عالمی ماحولياتی کانفرنس کے موقع پر جاری کردہ ایک رپورٹ ميں کيا گياہے۔
رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی تیار کردہ عالمی ثقافتی میراث کی فہرست میں شامل 29 فیصد قدرتی مقامات کو شديد خطرات جبکہ 7فیصد کو انتہائی شديد خطرات لاحق ہیں جن کا فوری تدارک لازمی ہو چکا ہے۔
اسی رپورٹ کے مطابق ایسے تاریخی اور منفرد مقامات کو لاحق شدید خطرات کا تناسب پچھلے صرف تين برسوں ميں قريب دو گنا ہو چکا ہے۔