counter easy hit

عالمی رہنماؤں کی ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

World leaders congratulate him on the success of Donald Trump

World leaders congratulate him on the success of Donald Trump

ڈونلڈٹرمپ کےامریکی صدرمنتخب ہونے پردنیا بھرکے سیاستدانوں پرملاجلا ردعمل سامنے آرہا ہے،ٹرمپ کے امریکی صدربننے پرکوئی مبارک باد دے رہا توکوئی صدمے میں ہے ۔

روس کے صدرپیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدرمنتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں اب امریکا سے تعمیری مذاکرات ہوں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے بھارت امریکاتعلقات کوبلندیوں پر لے جانےکیلئےٹرمپ کےساتھ کام کرنےپرخوشی ہوگی۔

نیٹوچیف اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے جلد ملاقات کروں گا، ٹرمپ کو 2017 کے نیٹواجلاس میں خوش آمدید کہیں گے۔

جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا امریکی صدربننا بڑا صدمہ ہے،جرمن کنزرویٹوپارٹی کے رہنما کے مطابق کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ٹرمپ امریکی صدربن جائے گا۔

فرانسیسی وزیردفاع نے کہا ہے کہ امریکی انتخاب کے نتائج سے یورپ،امریکا تعلقات کمزورنہیں ہونے چاہئیں۔فرانس بدستورامریکا کا اتحادی رہے گا۔

ترک وزیر اعظم بن یلدرم نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی انتخابات دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا موقع ہے۔

ادھرجاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امریکا سے قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website