پیرس (ممتاز ملک) دنیائے ادب کے معروف لکھاری نے آج اس دنیا کو الوداع کہہ دیا . لیکن ہمیں اپنے علم و ادب کا بہت بڑا اثاثہ دیکر رخصت ہوئے . انتظار حسین صاحب کو کچھ نہ کچھ پڑھ تو ضرور رکھاتھا . لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھاکہ ان سے آخری بار ملنے والوں میں مجھ ناچیز کا نام بھی شامل ہو گا۔
اوریئنٹل کالج برائے خواتین لاہور میں اپنےچند روز قبل ہونے والی 17جنوری 2016 کی اردو کانفرنس کے موقع پر جہاں اور بہت سی نایاب ہستیوں سے ملنے کا موقع ملا وہیں جناب انتظار حسین صاحب سے بھی ملاقات کا موقع ملا . موصوف نہ صرف بے حد اچھے لکھاری رہے ہیں بلکہ بے حد اچھے اور نفیس اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے والے انسان بھی تھے ..جس کا ثبوت انہوں نے آخری دم تک دیا۔
اپنی طبیعت کی ناسازی کے باوجود وہ اس کانفرنس میں نہ صرف شریک ہوئے بلکہ ہر ایک کے ساتھ خوشدلی سے بات چیت کرتے ہنسی مذاق کرتے اور تصاویر بنواتے رہے . مجھے وہاں ان کے رخصت ہوتے وقت یہ آخری تصاویر بنانے کا موقع ملا انہیں اردو ادب ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گا۔