میکسیکو سٹی: میکسیکو کے ایک شخص نے دنیا کا معمر ترین فرد ہونے کا دعویٰ کر دیا، مینوئل گارشیا کا کہنا ہے انکی عمر 121 سال ہے۔
میکسیکو کے سرحدی قصبے سیوداد جوارز میں رہنے والے مینوئل کا کہنا ہے وہ 24 دسمبر 1896 کو ویراکروز میں پیدا ہوئے، انکے پاس برتھ سرٹیفیکٹ بھی ہے جو انکے دعوے کو درست ثابت کرتا ہے۔ انکے 5 بچے اور 15 پوتے پوتیاں ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رہتے ہیں اور دن میں مرغیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔