نیو یارک: امریکی شہر نیو یارک میں ڈیپریشن کے شکار افراد کیلئے خوابوں کی دنیا بنائی گئی ہے جہاں کے دلفریب مناظر اور انوکھے احساسات غموں کو بھلانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔
ڈریم لینڈ نیویارک کے باسی پیج سولمن نے بنائی ہے جس میں بادلوں کو چھوئیں، کینڈی کھائیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں۔ ڈریم مشین نام کی اس دنیا سے متعلق پیج کا کہنا ہے انہوں نے ڈپریشن میں مبتلا افراد اور سوشل میڈیا کے دیوانوں کے لئے یہ دنیا بنائی ہے، جہاں لوگ اپنی مرضی کا منظر چنیں اور یادگار سیلفیاں لیں، پیج کہتے ہیں یہ دنیا ڈیپریشن میں مبتلا افراد خصوصی اہمیت کی حامل ہے جہاں وہ کچھ دیر کے لئے اپنے غم بھلا سکیں گے، ڈریم ورلڈ کا دورہ 45 منٹ کا ہے اور اسکی ٹکٹ صرف 38 ڈالر ہے۔