کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج گلوبل ارتھ آور 8.30 سے 9.30 بجے کے درمیاں منایا جائے گا۔
علامتی تحریک میں ایک گھنٹے کے لئے تمام اہم اداروں اور عمارتوں کی غیرضروری بتیاں بند کر کے ماحول دوستی کا شعور اجاگر کیا جائے گا، پاکستان کے شہری رات 8.30سے لیکر 9.30 بجے تک غیر ضروری بتیاں بندکرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں گے، رواں سال ڈبلیو ڈبلیو ایف نے دھرتی کی بقاکے لیے علامتی تحریک کا نام بھی چینج کلائمیٹ چینج رکھا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے پاکستان میں عائشہ عمر، عائشہ خان ، عمیرعباسی اور صبا پرویز کو ارتھ آور کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
دنیا کے 7000 شہروں میں ارتھ آور کے حوالے سے تقاریب آج منعقد کی جارہی ہیں جب کہ ارتھ آور کے حوالے سے کراچی میں خصوصی تقریب کا اہتمام سندھ اسمبلی میں کیاجائے گا، تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت صوبائی وزرا شرکت کریں گے ، دوسری جانب ارتھ آور کے حوالے سے اسکولوں میں بھی آگہی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بچوں کو زمین کی حفاظت سے متعلق آگہی دی جائے گی۔