اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ وطن عزیز کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی اور تاریخ کے مشکل دور سے گزر کر ایک مضبوط قوم بننا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج قائد کا پاکستان مشکلات میں گہرا ہوا ہے اور ملک کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے جواں مردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
پاک سرزمین پرہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھایا جائے گا اور اس مقصد کے لئے پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتیں اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہنمائی میں مسلمانوں نےالگ اسلامی نظام پرمبنی ریاست کیلیے جدوجہد کی جب کہ وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے جسے امن کا گہوارہ بنانے کے لئے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا اور دہشت گردوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔