counter easy hit

تعلیمی اداروں کی عالمی رینکنگ

World rankings of educational institutions

کراچی (ویب ڈیسک) معروف برطانوی ادارے کیو ایس نے جامعا ت کی نئی درجہ بندی برائے2019جاری کردی ہے جس کے مطابق دنیا کی بہترین 350 جامعات میں ایک جامعہ بھی پاکستانی نہیں تاہم بھارت کی 3 ملائیشیا کی 2 اور سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی 200 بہترین جامعات میں شامل ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی صرف دو جامعات دنیا کی بہترین 500 جامعات میں شامل ہو سکیں جن میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نیسٹ) شامل ہیں جن کا نمبر بالترتیب 397 اور 422 واں ہے۔عالمی درجہ بندی میں ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی 1000جامعات میں بھی جگہ نہ بناسکی البتہ ایشیا کی جامعات میں جامعہ کراچی کا نمبر 251 رہا، عالمی درجہ بندی میں امریکا کی ایم آئی ٹی پہلے نمبر پر، اسٹینفورڈ دوسرے، ہارورڈ تیسرے نمبر پر، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چوتھے نمبر پر، آکسفورڈ یونیورسٹی پانچویں، یونیورسٹی آف کیمبرج چھٹے، ای ٹی ایچ زیورخ سوئس انسٹیٹیوٹ ساتویں، امپریل لندن کالج آٹھویں، یونیورسٹی آف شکاگو نویں اوریونیورسٹی کالج لندن 10 ویں جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور گیارہویں نمبر پر رہی۔ ایشیائی درجہ بندی میں سنگا پور یونیورسٹی کا پہلا، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا دوسرا، نانیان ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگا پور اور تسنگوا یونیورسٹی چین کا تیسرا نمبر رہا۔ ایشیائی درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی جو کارکردگی رہی اس کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد اور لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) 100بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہیں۔ نسٹ کا نمبر 87 اور لمس کا 95 ہے جب کہ قائداعظم یونیورسٹی کا 109، کامسٹس کا 135، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا 146، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا 171 واں، یونیورسٹی آف پنجاب کا 193، آغا خان یونیورسٹی کا195 واں نمبر رہا۔ این ای ڈی یونیورسٹی کا 351 واں، مہران یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی کا 401نمبر رہا جب کہ کراچی یونیورسٹی ایشیا کی200 یونیورسٹیز کی صف میں شامل نہ ہو سکی اس کا نمبر 251 رہااور سندھ یونیورسٹی401 ویں نمبر پر رہی۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اربوں روپے کی فنڈنگ کے باوجود پاکستانی جامعات کی کارکرگی غیر تسلی بخش ہے دنیا کی350 بہترین جامعات میں ایک پاکستانی جامعہ بھی شامل نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website