قطر ایئرویز نے طویل ترین دورانیے کی فلائٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔
قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 920 نےقطر کے دارالحکومت دوہا سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک کا مسلسل سفر 16گھنٹے اور 23منٹ میں طے کیا ۔ اس دوران طیارے نے14ہزار 535کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔ اس سفر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ طیارہ اس دوران دس ٹائم زونز سے گزرا۔ طیارے میں چار پائلٹوں نے ڈیوٹی فرائض انجام دئیے اور عملے کے پندرہ ارکان بھی سوار تھے ۔ آکلینڈ پہنچنے پر طیارے کا روایتی انداز میں پانی کے ذریعے اس کا استقبال کیا گیا ۔