2018 کا ایونٹ ویسٹ انڈیز ، 2020 کا آسٹریلیا اور 2022 کا متحدہ عرب امارات میں کیا جاسکتا ہے :آئی سی سی
لاہور (یس اُردو) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کو چار کے بجائے دو سال بعد کروانے پر دوبارہ غور شروع کر دیا ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ کو ہر چار سال بعد کروانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن برطانوی اخبار کیمطابق آئی سی سی نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایونٹ کو ہر دو سال بعد کروانے کیلئے براڈ کاسٹرز کیساتھ رابطے تیز کر دیئے ہیں ۔ برطانوی اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر 2018 کا ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز ، 2020 کا آسٹریلیا اور 2022 کا متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوسکتا ہے ۔