چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا سپر 10 مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ، اب 4 ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا
لاہور (یس اُردو) ورلڈ ٹی 20 میں سپر 10 مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ، مردوں اور خواتین کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں فتح سمیٹنے کے لیے کل میدان میں اتریں گی ۔چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا سپر 10 مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ، اب 4 ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا ۔
ورلڈ ٹی20 مینز اور ویمزایونٹ میں سیمی فائنلز کا آغاز 30 مارچ سے ہو رہا ہے ، مردوں کے ٹورنامنٹ میں انگلش کھلاڑی اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں ٹکرایں گے جبکہ31 مار چ کو دوسرا میچ بھار ت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔سیمی فائنلز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی 2 ٹیمیں 3 اپریل کو ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے ان ایکشن ہوں گی ۔خواتین کے ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا ، 31 مارچ کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی ۔سیمی فائنلز فاتح دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ 3 اپریل کو ہو گا ۔