موہالی ……ورلڈ کپ ٹی 20میں پاکستان کے شاہین کیویز کے آگے بھی ڈھیر ہو گئے،شکست کے بعد ایونٹ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل اگر مگر کا شکار ہو گیاہے جبکہ نیو زی لینڈ ٹورنا منٹ میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹنے کےبعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔
کیویز کے دیئے گئے181رنز کے ہدف کے تعاقب میںپاکستان کاآغاز بہت اچھا تھا شرجیل خان 47اوراحمد شہزاد30رنز کے درمیان65رنز کی شراکت بنی،شرجیل خان جب تک وکٹ پر رہے ،جیت کی امیدیں قائم رہیں لیکن ان کے آئوٹ ہو نے کے بعد جیت کی امیدوں نے دم توڑدیا اور پاکستانی بیٹسمینوں نے ہمت ہا ردی۔عمر اکمل24،شاہد آفریدی19،شعیب ملک15اور سرفراز احمد11رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستانی ٹیم مقررہ20اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر158رنز تک محدود رہی اور22رنز کی شکست اس کا مقدر بنی۔نیو زی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنراور ایڈم ملنے نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔80رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلنے پر مارٹن گپٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیو زی لینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح کے بعد سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیاہےجبکہ کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیا ہے اورکسی ٹیم کی شکست اور کسی ٹیم کی فتح کے سہارے امیدوں کے پل باندھنے ہوں گے۔