counter easy hit

دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیاں تسلیم کرے، چین

World to recognize Pakistan's sacrifices against terrorism, China

World to recognize Pakistan’s sacrifices against terrorism, China

بیجنگ: چین نے پاکستان کو دہشتگردی کا منبع قراردینے سے متعلق بھارتی وزیراعظم مودی کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو کسی ایک مخصوص ملک، مذہب یا نسل سے جوڑنے کے مخالف ہیں، پاکستان ہمارا تمام موسموں کا دوست ہے۔

جس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی جدوجہدکی اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دنیا کوان قربانیوں کوتسلیم کرنا چاہیے۔ برکس اجلاس میںبھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دینے کے بعد چین پاکستان کے حق میں کھل کر میدان میں آگیا، بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہاکہ چین کی یہ مستقل پالیسی ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک یا مذہب سے جوڑا نہیں جا سکتا۔ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں جو تنظیم یا ملک بھی ملوث ہے اس کیخلاف عالمی برادری کو سنجیدگی سے کام کرنا اورانسداد دہشت گردی اور تمام ملکوں کے تحفظ کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی، معاشی اور سیکیورٹی روابط ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ملکوں کو اپنے مسائل کو مذاکرات سے حل کر ناچاہیئں۔ ادھرچین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے مشیر یوو وین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، عالمی صورتحال میں  چاہے  کسی قسم کی تبدیلیاں آئیں چین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے، ہم پاکستان کے اندورنی استحکام، سلامتی  کے تحفظ  اورمعیشت کو فروغ دینے کی حمایت کرتے ہیں اوریہ چینی حکومت کا غیرمتزلزل سٹریٹجک انتخاب بھی ہے۔

پیر کو  چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چائنا انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل سٹدیز کے زیراہتمام چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو تیز ی سے آگے بڑھانے، چین پاک مشترکہ تقدیر کے اشتراک کی تعمیر میں مددکے موضوع پر چینی اور پاکستانی تھنک ٹینک کا سیمیناربیجنگ میں ہواجس میں دونوںملکوں کے سکالرز نے مواقع، چیلنجزاورعلاقائی اثرات سمیت دیگر موضوعات پر بحث کی۔ اپنے خطاب میںچین کی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے مشیر یوو وین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اور سلامتی کے  مفادات موجود ہیں اوریہ بات چین اور پاکستان دونوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔ اس موقع پرچین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہاکہ چین پاک اقتصادی راہداری دوستی اور تعاون کی ایک کامیاب مثال بنے گی۔ پاک چین دوستی چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی ہے اور  یہ بدلتے حالات کی مختلف مشکلات کے باوجود ہمیشہ سے مستحکم ہے۔ دونوں ممالک کے رہنما مضبوط دوستی کے حوالے سے  بھرپور عزم رکھتے ہیں اور سی پیک منصوبہ  پاک چین دوستی اور تعاون کی شاندار مثال  ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website