counter easy hit

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا دن آج منایا جائیگا

World, tobacco, day, will, be, observed in, the, whole, world

World, tobacco, day, will, be, observed in, the, whole, world

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کادن 31مئی یعنی آج منایا جا رہا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔اس دن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسانوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ کس طرح تمباکو نوشی انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے اور مختلف بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رکن ریاستوں نے اس دن کی ابتدا سن 1987ء میں کی تھی، لیکن اس تمام عرصے میں مختلف ممالک میں تمباکو نوشی کے خلاف حوصلہ افزا اقدامات بھی اٹھائے گئے، تاہم متعدد ممالک میں صورتحال اب بھی جوں کی توں ہے۔واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی والے دفتر میں 2گھنٹے گزارنا4 سگریٹ پینے کے برابر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website