counter easy hit

ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاشم آملہ اورعمران طاہرپاکستان آنے پرآمادہ

لاہور: ہاشم آملہ اورعمران طاہر نےورلڈ الیون کی طرف سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنےکیلیے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔

World XI visit; Hashim Amla and Imran Tahir are likely to come to Pakistan

World XI visit; Hashim Amla and Imran Tahir are likely to come to Pakistan

ستمبرمیں شیڈول ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹرزہاشم آملہ اورعمران طاہرنے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکے بھائی اینڈی فلاورکو ورلڈ الیون کا منیجرمقررکیا گیا تھا جو ورلڈ الیون کے انتخاب کیلیے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطےمیں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ہاشم آملہ اورعمران طاہرکی آمادگی کے بعد دونوں پلئیرز کےساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ آئندہ چند روز میں ورلڈ الیون کیلیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔  واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کا ستمبرمیں دورہ پاکستان شیڈول ہے اورلاہورمیں 10 سے 15 ستمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کے امکان ہے۔ مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website