کراچی (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے شعبوں میں گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے شعبوں میں گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر گلوکار سلیم جاوید نے کہا کہ موسیقی کے بعد کرکٹ میرا جنون ہے۔ میں کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ اور کیپنگ کا دیوانہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹرز کے لیے سب سے پہلے گیت تیار کیے۔سلیم جاوید نے بتایا کہ عمران خان اور میانداد کیلئے گائے ہوئے گیت بہت مقبول ہوئے، میں اب سرفراز احمد کے لیے بھی نغمہ تیار کروں گا مجھے امید ہے سرفراز دھوکا نہیں دے گا۔تقریب میں میزبان بابر عباسی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو تحائف پیش کئے گئے۔ دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود ٹیم کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹھیک قرار دے دیا اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ورلڈ کپ کے لئے بھرپور ٹیم تیار کررہے ہیں اور ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست ضرور ہوئی ہے تاہم آخری دو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے بھرپور فائٹ کی ہے۔