counter easy hit

رافیل طیاروں کی پوجا : ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتیوں کے اقدام کی حمایت میں ایسا بیان سامنے آگیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام دنگ رہ گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور نے بھارت میں رافیل طیاروں کی پوجا کیے جانے پر ردِعمل دیا ہے کہ رافیل طیاروں کی پوجا غلط بات نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنےٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’رافیل طیاروں کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ یہ صرف مشین نہیں ہے جس کی اہمیت ہے۔ اصل اہمیت انسانی صلاحیت، جذبے اور قابلیت کی ہے اور ہمیں پاک فضائیہ پہ فخر ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہیش ٹیگ مین ایٹ دی بیسٹ بھی متعارف کروایا۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے پہلا رافیل طیارہ بھارت پہنچ گیا ہے جسے آج بھارتی فضائیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر ‘شستر پوجا’ یعنی اسلحہ پوجا کی۔ وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے۔ اس سب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے میں سفر کیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا مجھے خوشی ہے کہ رافیل کی ڈیلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ رافیل طیارے کی پوجا کرنے پر بھارت اور پاکستان میں بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی حفاظت کے لیے رافیل خریدے اور اب رافیل کی حفاظت کے لیے لیموں اور ناریل خرید کر اس کی پوجا کی جارہی ہے۔ البتہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جرنل آصف غفور نے اس مذہبی رسم کا احترام کرنے کا کہا ہے۔

WORSHIPING, RAFEL, JET, DG ISPR, PAKISTAN, CRITIZIED, INDIAN, DEFENCE, MINISTER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website