counter easy hit

اہلیہ پر بد ترین تشدد۔۔۔ نامور بھارتی کرکٹر اپنی ہی بیوی کے ساتھ انتہائی گھٹیا حرکت کر دی، مداح سوچ بھی نہ سکتے تھے

Worst violence on spouse ... The famous Indian cricketer has done a lot of crap with his wife, fans could not imagine

نئی دہلی( ویب ڈ یسک ) انڈین کرکٹر محمد شامی بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی انڈین ٹیم میں شامل فاسٹ بولر محمد شامی کو انڈین کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ان کی یوم پیدائش کے موقعے پر منگل کی صبح مبارکباد دی گئی ہے لیکن ہزاروں میل دور کولکتہ میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔گذشتہ ڈیڑھ سال سے شامی خبروں میں نظر آئے ہیں اور زیادہ تر غلط وجوہات کے سبب ہی ایسا ہے۔پہلے ان کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگے پھر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف گھریلو تشدد اور مار پیٹ کی شکایت درج کی۔اب اہلیہ کی جانب سے دائر گھریلو تشدد کے ایک معاملے میں کولکتہ کی علی پور عدالت نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔شامی کے انڈین ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہونے کی وجہ سے عدالت نے انھیں خود سپردگی اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے جبکہ ان کے بھائی کے خلاف وارنٹ پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ وہ چارج شیٹ دیکھنے کے بعد ہی اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے گی۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایسا لگتا نہیں ہے کہ اس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہو۔ چارج شیٹ دیکھنے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا۔حسین جہاں کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کی ہدایت کے باوجود شامی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے اسی وجہ سے اس کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حسین کے وکیل انیروان گوہا ٹھاکرتا نے کہا: ‘اس معاملے میں شامی ایک بار بھی عدالت میں حاضری نہیں دی۔ لہذا ان کے اور ان کے بھائی ہاشب احمد کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ شامی کرکٹ کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں لہذا انھیں خود سپردگی کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ لیکن یہ قانون ان کے بھائی پر نافذ العمل نہیں۔’اہلیہ حسین جہاں کی جانب سے دائر کیے جانے والے گھریلو ظلم و تشدد کے اس معاملے میں کولکتہ پولیس نے شامی اور ان کے بھائی کے خلاف رواں سال 14 مارچ کو علی پور کی میٹروپولس عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ حسین جہاں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس معاملے میں انصاف طلب کیا۔در اصل پچھلے سال مارچ کے بعد سے ہی تنازعات شامی کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ ان کی اہلیہ نے پہلے ان پر میچ فکسنگ اور پھر گھریلو تشدد، مار پیٹ اور ریپ کا الزام لگایا۔ حسین جہاں کے الزامات کے بعد بی سی سی آئی نے محمد شامی کو گذشتہ سال مرکزی معاہدہ سے علیحدہ رکھا۔بعد میں انھیں گرین سگنل مل گیا۔ لیکن آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ پر جانے والی ہندوستانی ٹیم میں انھیں شامل نہیں کیاگیا۔ اسی دوران وہ ایک سڑک حادثے کا شکار بھی ہوئے۔بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد کے مقدمے مین کولکتہ پولیس نے گذشتہ سال آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹر محمد شامی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم شامی نے پہلے ہی اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website