لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چھائے سموگ نے زندگی مفلوج کر دی۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنا دی۔
لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید سموگ چھائی ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فضا پر چھائی اس آلودگی سے جہاں حد نظر بری طرح متاثر ہوئی ہے تو وہیں شہریوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر اعلی شہباز شریف نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 20 رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی صورتحال کے بارے میں ہنگامی پلان مرتب کرے گی اور کل تک سفارشات پیش کرے گی۔ ادھر محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔