پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کاحملہ پاکستان کی جمہوریت کوکمزورکرنےکی کوشش ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر گزشتہ روز واقعےمیں ملوث دہشت گردوں کوشکست دینے کے لیےکام کریں گے۔
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں’لیڈرز ان‘ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز مردم شماری کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستان اوراس کے ہمسایہ ممالک پرحملہ کرنیوالوں کےخلاف بھی مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں، اگرچہ مشکل وقت کا سامنا بھی رہامگرہمارے تعلقات مضبوط رہے۔