وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی
کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ۔ اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس کے مطابق گزشتہ روز امن و امان کے متعلق اجلاس میں کئے گئے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔