لاہور (ویب ڈیسک )حمل:نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔ خود اعتمادی اور مستقل مزاجی سے کیے گئے کام میں کامیابی متوقع ہے۔۔۔ثور:حکام بالا کے ساتھ مستحکم تعلقات اور حدود میں رہتے ہوئے بہتر فیصلے کر سکیں گے۔ جس سے آپ کی کامیابی و ترقی یقینی ہو گی۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔۔۔۔جوزا:بچوں کیساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔ سفر پیش آنیکا بھی امکان ہے۔ جو کہ آپ کے کاروبار کی ترقی و کامیابی کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔۔۔سرطان: آپ کو کیرئیر میں بہتری اور کامیابی کے کئی ایک مواقع نصیب ہوں گے۔ صحت کی بہتری کے لیے بھی وقت پر چیک اپ کرواتے رہا کریں۔۔۔۔اسد:کاروباری اور گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ ماتحت عملہ سے محتاط رہیں اور صحت کی بہتری کے لیے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔۔۔۔سنبلہ:دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوستوں اور عزیزوں سے تعلقات میں قدرے بہتری آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔۔۔۔میزان:شریک حیات کے توسط سے کیرئیر میں بہتری و ترقی کے چانسز بن سکتے ہیں۔ بزرگوں سے صلاح و مشورہ ضرور کریں۔۔۔۔عقرب:مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ گھریلو آرائش و زیبائش کی طرف رجحان رہے گا۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بن سکے اور دور کا سفر پیش آ سکتا ہے۔۔۔قوس:آپ نجی نوعیت کے اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ دفتری امو رمیں مصروفیت بڑھے گی۔ صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، خاص خیال رکھیں۔۔۔۔جدی:سفر درپیش آنے کا امکان ہے۔جومالی فوائد کے حصول کے لیے بہتر ثابت ہو گا۔ انتظامی صلاحیتیں، ترقی و کامیابی کا سبب بنیں گی۔۔۔۔دلو:دوسروں کے مشورے نظر انداز نہ کریں تو بہتر ہو گا، شاید اس میں آپ کے مقاصد میں کوئی خاص مدد مل سکے۔ مالی مشکلات درپیش ہوں گی۔۔۔۔حوت:مخالفین و حاسدین سے محتاط رہیں۔ فتح و نصرت کا عنصر غالب رہے گا۔ شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیں۔ کسی موذی مرض کے بڑھنے کا اندیشہ ہے۔