تحریر : شاہ بانو میر
شکوہ شب ظلمت سے تو بہتر تھا
اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے
درمکنون 3 کی تیاریاں شروع ہو چکیں خواتین کا اپنا میگزین اعلیٰ معیار اور سچائی کا پیامبر شستہ بہترین ذہنی سوچ پر مبنی تحریروں کا خزانہ اپنی ذات کیلئے تمام عمر نام کی تلاش ذات کی کھوج سے اب ہٹ کر بڑے مقصد بڑی سوچ کے ساتھ سب کو کام کرنا چاہئے۔
قوم کیلئے امت کیلئے جو خواتین اس وقت ہر عمر میں با عمل ہیں ان کے لئے سنہرا موقعہ ہے کہ وہ اپنی کاوشوں کو حروف کے قالب میں ڈھالیں اور محفوظ کر دیں درمکنون خواتین کا میگزین باشعورمثبت علمی ذوق رکھنے والی ہر سوچ کیلئے استادوں کے استاد جناب ڈاکٹر تقی عابدی صاحب 27 فروری کو جب پیرس تشریف لائے اکیڈمی کے پروگرام میں تو ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے بعد بہت کچھ برداشت کرنا ہو گا مگر آپ نے خاموشی کو وصف اور کام کو مزید بہتر کرنا ہے یہی بہترین جواب ہوتا ہے ہر تنقید کا یہی میں کرتا ہوں اگر میں اپنے مخالفین سے الجھتا رہتا اور “”جواب در جواب”” کا کھیل کھیلتا رہتا تو میرے مخالفین کامیاب ہو جاتے الجھانے میں اور آج جتنا میں کام کر چکا وہ رہ جاتا۔
لہٍذا توجہ صرف کام پر استادوں کے مشورے پر ہمیشہ عمل کیا ہے اور مرتے دم تک کرنا ہے اسی عمل کا رد عمل ہے عنقریب در مکنون 3 وقار النساء شاز ملک نگہت سہیل انیلہ احمد شائستہ احمد شازیہ شاہ بشریٰ نزیر شبانہ عامر جیسی متحرک اور باعمل خواتین کی یہ شاندار ٹیم پھر سے قلم کا معیار بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔
عبدل الحمید شاہد میگزین کے روح رواں جن کی اہمیت اور محنت سے میگزین پایہ تکمیل کو پہنچتا ہے ہماری نوجوان نسل جو نمائیندہ ہے اگلے دور کی وہ بھی قلم کے اس سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں مکمل باشعور سنجیدہ سوچ رکھنے والی یہ بچیاں پاکستان اور فرانس کو جوڑنے کیلئے بہترین پُل ہیں۔
مبشرہ نعیم مریم شباب ایرج خالد رحمہ خالد انیسہ سہیل بہترین معاونتی ٹیم جس کی انتظامی صلاحیتوں نے ہمیشہ بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا رفعت جہانگیر طاہرہ شہزاد رخسانہ چٹھہ بامقصد سوچ کے ساتھ بہترین ٹیم الحمد للہ اکیڈمی کی خواتین کے زرخیز دماغ ہر لحظہ ملک و قوم کیلئے اپنی نسل کیلئے بہتر سے بہتر کچھ کرنے کی خواہاں ہیں اپنے محدود وسائل میں تحریر کا سوچ کا بہتری کا یہ سلسلہ انشاءاللہ میرے بعد بھی جاری رہے گا کیونکہ اکیڈمی ایک شمع علم ہے جسے ہر صورت روشن رہنا ہے اور علم کی روشنی کو دور دور تک پھیلانا ہے ہماری سوچیں بہت فراخ بہت کشادہ ہیں۔
محدود اور دائرے میں رہنا ہمارا انداز نہیں ہم دائرہ تبدیل کر کے اپنا دائرہ پھر سے کھینچ لیتے ہیں اور بند حصار سے نکل کر آزاد خوشگوار ماحول میں ترو تازہ سوچ کو پھیلاتے ہیں در مکنون ہر خاتون کیلئے جو کسی بھی شعبہ زندگی سے وابستہ ہو وہ اس میں تحریر بھیج سکتی ہیں دین دنیا شاعری سیاسی رائے بچوں کیلئے جو بھی آپکی سوچ اپنے ملک اور امت مسلمہ کیلئے ہو اس کا اظہار یہاں کیجئے درمکنون میگزین خواتین کی آواز ہے۔
میگزین تیاری کے پہلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے تاخیر سے بچیں اور آج ہی احصن عمل کیلئے قلم اٹھائیں اور جہاد بالقلم کر کے اللہ کے ہاں اپنا مقام بڑہائیں قلم کی سیاہی کو کالا رنگ نہ سمجھیں یہ روز محشر وزن کیا جائے گا سیاہی کے ساتھ کیا لکھا؟ لیکن یہ شعور صرف اس وقت ملے گا جب آپ القرآن سے جڑیں گے دل پر جمی ہوئی سیاہی اترے گی تو آپکا عمل سُچا کھرا پاک ہو گا۔
آئے ابتداء کریں کارخیر کی
درمکنون کیلئے لکھیں حاضر ہے
آپکا اپنا در مکنون
تحریر : شاہ بانو میر