کہ ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، فیصل واوڈا نے کاغذ پر لکھ کر دے دیا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم پیر کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرئے گی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ انہیں واپس کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں. بتایا گیا تھا کہ نون لیگ کی قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ ایک بار پھر انسانی ہمدردی کو بنیاد بناکر یہ درخواست دائر کی جائے گی کہ مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لیے لندن جانا چاہتی ہیں.لیکن آج انہوں نے پاسپورٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی۔دوسری جانب مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا ہےاور ان کی جگہ ن لیگ کا چار رکنی وفد شریک ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی بھی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔ نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو کے مطابق اپوزیشن کو اور زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، جس قوت کا مولانا نے مظاہرہ کیا دیگر جماعتوں نے اس سطح کا اظہاریکجہتی نہیں کیا،کوشش ہے کوئی بھی تبدیلی آئینی دائرے میں ہو۔واضح رہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کا اعلان کر رکھا ہے۔جبکہ سابق وزیراعظم کے داماد اور اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ مریم نواز جلد لندن آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ” انتظامات“کے تحت مریم نواز کو نہ صرف پاسپورٹ جاری کردیا جائے گا بلکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی مل جائے گی .
Pakistan Jobs 2019 for 100+ Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other