ٹیم کے ارکان میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے ماہر شامل ، پاکستانی رقم کی بیرون ملک منتقلی کا جائزہ لیں گے
اسلام آباد (یس اُردو) سکارٹ لینڈ یارڈ کی چھ رکنی ٹیم ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کے معاملہ اور عمران فاروق قتل کیس میں اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے پیش رفت پر بات کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ سٹیورٹ مائیکل کی سربراہی میں چھ رکنی سکارٹ لینڈ یارڈ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچی ۔ ٹیم میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے ماہر بھی شامل ہیں اور پاکستان پیسوں کی برطانیہ منتقلی کے ذرائع کا جائزہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں تحقیقات کرنے والے ارکان پاکستان میں اب تک اس حوالے سے قانونی کارروائی کا جائزہ لیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کو عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا ۔