لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وزیر اعلیٰ کیلئے فائنل کیے گئے چکوال کے یاسر ہمایوں بھی مجرم نکلے، جعلی ادویات کیس میں ڈرگ کورٹ راولپنڈی سے سزا یافتہ ہیں۔ ڈرگ کورٹ نے الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ کیا ،آج کل مجرم ضما نت پر ہیں۔ ڈرگ کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈرگ انسپکٹر چکوال راجا اللہ دتہ نے ڈرگ کورٹ راولپنڈی کیس نمبر سی آایل. اے. 267 آف 2015 فائل کیا جس میں ڈرگ انسپکٹرنے موقف اختیار کیا یاسر ہمایوں سن آف ہمایوں سرفراز کی ملکیتی ڈرگ فارما شاہین کیمسٹ پر چھا پہ مارا گیا تو دوران انسپیکشن غیرمعیاری جعلی ان رجسٹرڈ سمگل شدہ ادویات پکڑی گئیں جس پر چالان کرکے کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے حوالے کیا گیا۔ بورڈ نے مجرم کو اور اس کے کوالیفائڈ پرسن تسنیم کو صفائی کا موقع دیا مگر وہ ثبوت فراہم نہیں کر سکے جس پر کیس عدالت میں مزید کارروائی کیلئے دائر کردیا گیا بعدازاں عدالت میں چھ ماہ تک کیس کی سماعت ہوئی اور آخر کار عدالت نے کیمسٹ کے مالک یاسر ہمایو ں کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال کی قید سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا مجرم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا بعد ازاں ملزم نے ضما نت کرالی۔