سنگا پور(ویب ڈیسک) اداکار یاسر حسین شادی کے ایک ہفتے بعد ہی جورو کے غلام بن گئے۔ یاسر حسین نے اقرا عزیز کیلئے گرماگرم پلاؤ، ہری چٹنی اور رائتہ تیار کیا، یاسر حسین نے یہ کھانا سری لنکا کے ایک ہوٹل میں تیار کیا۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر کھانا تیار کرتے ہوئے ویڈیو بھی لوڈ کی ہے، یاسر حسین
نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’امّی جان کہتی تھیں کہ ادرک اور لہسن ہمیشہ تازہ ہی استعمال کریں، اِس سے ذائقہ بدل جاتا ہے،ا قرا حسین نے بھی شوہر سے محبت کا اظہار یہ کہہ کر کر دیا کہ مجھے آپ کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اب چھوٹی سکرین کے بعد سلور سکرین پر بھی یاسر حسین کے ساتھ انٹری دینے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، مشہور ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں جاندار اداکاری کے بعد اب اقرا عزیز سلور سکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ان کی ڈیبیو فلم میں ان کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ ان کے منگیتر یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم ہاف فرائی ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہے جس میں یاسر اور اقرا کے ساتھ فیضان خواجہ اور فریال محمود بھی شامل ہیں۔یہ فلم صرف اقرا کی ڈیبیو فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی جوڑی کی بڑی سکرین پر ایک ساتھ انٹری لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔
واضح رہے کہ کٹاکشا اور تیور جیسی فلموں میں ہدایت کاری کرنے والے ابو علیحہ اس کامیڈی فلم ہاف فرائی میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منتوانے نظر آئیں گے۔