پیرس(عمیر بیگ) پانا ما لیکس کے بعد وزیراعظم کا مستعفی نہ ہوناقوم کے ساتھ مذاق ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پرگامزن نہیں ہوسکتا ،میاں نواز شریف کو جاناہوگا اورپائی پائی کا حساب بھی دیناہوگا، کرپشن مٹاؤ۔ملک بچاؤ مہم عوام کی آواز ہے۔