پیرس(عمیر بیگ) وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹ اور شو بازوں سے تنگ آ چکے ہیں، پاناما لیکس نے قوم کے مجرموں کا پول کھول دیا ہے ، قوم متحد ہو کر کرپشن کے خلاف معرکہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی