پیرس(عمیر بیگ)مہنگائی وبیروز گاری نے عوام کی مشکلات بڑھادی ہیں جبکہ حکومت خوش کن نعروں اور دل فریب وعدوں سے عوام کو مطمئن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، ہماری بدقسمتی ہے کہ اشرافیہ خزانے کولوٹتی رہی جبکہ عوا م غربت و افلاس کی دلدل میں دھنستے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو احتساب کے لیے خود کو پیش کرنا چاہیے ،اگر ان کا دامن صاف ہواتو ان کی شہرت اور وقار میں اضافہ ہو گا۔