پیرس(عمیر بیگ)ملک کے طول و عرض میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر ن لیگی رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے ، چند سال پہلے مینار پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگانے اور ہاتھوں سے پنکھا جھولنے والے وزیر اعلی ٰ کو عوام کوس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تین سال گزر گئے حکومت بجلی کا بحران حل نہیں کرسکی اور اس وقت شہری اور دیہی علاقوں میں پندرہ پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے