پیرس(نمائندہ خصوصی)لوڈشیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،پانامہ لیکس معاملہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے منصوبہ سازوں نے جنرل راحیل شریف کو ‘‘آنے ’’ کی دعوت دینے والے پوسٹر لگوائے ہیں ان خیالات کا اظہار یاسر قدیر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ لیگی حکمرانوں نے بھی عوام کو درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اور منصوبہ بندی کرنے کے بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے ،جس کے نتائج خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں خوفناک اضافے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے