counter easy hit

نواز شریف کرپشن کو تحفظ دینے لندن گئے ، یاسر قدیر

Yasir Khan

Yasir Khan

پیرس (عمیر بیگ)میاں نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے لندن میں آصف زرداری سے ملنے گئے ہیں تاکہ کرپشن کی کمائی کا تحفظ کیا جا سکے ، حکمرانوں کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی فرانس یاسر قدیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں حکومت ہی کرپٹ ہو وہاں اداروں میں کرپشن کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ، حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آ کر ہر شہری تحریک انصا ف میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کی ناکامی نے پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے