وفاقی وزیرشہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی سرخرو ہونگے، اہم عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یاسرخان
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی کمیٹی برائے انٹرنیشنل چیپٹرز کے ممبر اکائونٹیبلٹی وڈسپلن کمیٹی یاسر خان نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی کو ایسے ہی نوجوان پرجوش راہنما کی ضرورت تھی۔ تحریک آزادی کشمیر کروٹیں لے رہی ہے اور اس وقت شہریار آفریدی جیسا بے باک اور جرات مند سربراہ ملنا خوش قسمتی ہے۔ انشااللہ شہریار آفریدی اپنے مقاصد میں سرخرو ہونگے اور کشمیر کمیٹی فعال ترین کردار ادا کریگی۔