counter easy hit

 اپوزیشن کی سازشیں بدترین مگرحکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہراقدام اٹھا کر اپنے مقصد میں سرخروہوگی، یاسرخان 

yasir khan, senior, leader, PTI, France

اپوزیشن کی سازشیں بدترین مگرحکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہراقدام اٹھا کر اپنے مقصد میں سرخروہوگی، یاسرخان

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما یاسرخان نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو دفن کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔  گزشتہ کئی دہائیوں کے بگاڑ کو سدھار نے کیلئے کچھ وقت درکار ہے ، اپوزیشن اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پیرس میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر ساتھی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، یاسر خان نے کہا کہ یہ طے ہے کہ پاکستان اورکرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے لیکن جن لوگوں کیلئے کرپشن آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے وہ اس ناسور کے خاتمے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح معیشت کو مصنوعی ترقی دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتی تھی لیکن ہم نے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن در حقیقت عوام کے مسائل کے حل کیلئے نہیں، اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے مزاحمت کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی ’’کرپشن بچائو ‘‘تحریک سے کوئی خطرہ نہیں ، عوام با شعور ہو چکے ہیں، وہ ملک و قوم کا خون چوسنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website